وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے ملاقات میں گفتگو

76
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی چین کے سٹیٹ کونسلر اور وزیر خارجہ وینگ ژی سے ہوانگ شن میں ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزادی ءاظہار کی آڑ میں ناموس رسالت کے منافی اور نفرت انگریز مواد قابلِ قبول نہیں، پاکستان میں ای کامرسکے فروغ کیلئے فیس بک کا کردار قابل تعریف ہے، فیس بک نے دنیا بھر میں عوام کے درمیان رابطوں میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ بات انہوں نے فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر سے بات چیت کے دوران کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں دفتر خارجہ میں ان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران نفرت انگیز مواد کے تدارک اور ای کامرس کے فروغ سمیت دیگر دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں ای تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے فیس بک کا کردار قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عوام کے درمیان رابطوں میں فیس بک نے اہم کردار ادا کیا ہے۔عوام الناس کی آگاہی کے لیے بھی فیس بک کا کردار قابل تحسین ہے ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ آزادی اظہار رائے پر پختہ یقین رکھتے ہیں لیکن ،ہمارے لئے آزادی ء اظہار کی آڑ میں ناموس رسالت کے منافی اور نفرت انگریز مواد قابلِ قبول نہیں ۔ فیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سائمن ملنر نے کہا کہ یہ میرا پاکستان کا پہلا دورہ ہے پاکستانی حکام سے ملاقاتیں بہت سود مند رہیں۔