وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی قاہرہ میں مصری ہم منصب سامح شکری سے ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

75

اسلام آباد۔17فروری (اے پی پی):پاکستان اور مصر نے تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیر الجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو قاہرہ میں مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ملاقات کی۔

بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات ،پاکستان اور مصر کے مابین کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، مصر کو عرب دنیا کا ایک اہم ملک گردانتا ہے،پاکستان اور مصر کے مابین یکساں مذہبی اور ثقافتی اقدار کی بنیاد پر دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان، مصر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان وزیر اعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں افریقی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے ’’انگیج افریقہ‘‘پالیسی پر گامزن ہے۔وزیر خارجہ نے پاکستان اور مصر کے درمیان دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کے میسر مواقع سے متعلق مصری وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے مصری ہم منصب کو بھارت کی ہندوتوا سرکار کے پاکستان مخالف مذموم عزائم سے آگاہ کرتے ہوئے اسے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرے کا باعث قرار دیا۔مصری وزیر خارجہ سامح ال شکری نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور مصر کے مابین تجارتی و اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کثیر الجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ نے دورہ مصر کے دوران پرتپاک خیر مقدم پر مصری ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں دورہ پاکستان کی دعوت جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔