وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مخدوم زادہ زین حسین قریشی، کنول شوذب اور تاشفین صفدر چوہدری کوالیکشن میں کامیابی پر مبارکباد

114

اسلام آباد۔23دسمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدوم زادہ زین حسین قریشی، کنول شوذب اور پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر چوہدری کو ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے الیکشن میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

وزیر خارجہ نے جمعرات کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کی فلاح و بہود کے منشور پر عمل پیرا ہے۔ توقع ہے کہ یہ ینگ پارلیمنٹیرینز فورم نوجوان ممبران پارلیمنٹ کی تربیت کیلئے اہم فورم ثابت ہو گا۔واضح رہے کہ ینگ پارلیمنٹیرینز فورم کے انتخابات میں مخدوم زادہ زین حسین قریشی کے پینل نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔