وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیپالی ہم منصب سے ٹیلیفون پر گفتگو

81
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ملائیشیا اور انڈونیشیا کے ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان امن و امان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اور اپنے ہمسایہ ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ہفتہ کو اپنے نیپالی ہم منصب پردیپ کمار گیاوالی سے ٹیلفون پر بات چیت کرتے ہپوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سارک فورم کا مقصد خطے کے ممالک کو قریب لانا ہے سارک جنوبی ایشیا میں قیام امن کیلئے اپنا تعمیری کردار ادا کرے۔پردیپ کمار گیاوالی چیئر آف سارک بھی ہیں۔بات چیت کے دوران خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان امن و امان کے فروغ کے لئے جنوبی ایشیا اور اپنے ہمسایہ ممالک کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔نیپال کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و امان کا قیام سب کی بنیادی ذمہ داری ہے۔نیپال، سارک کا ممبر ہونے اور پاکستان کا دوست ہونے کے ناطے، پختہ یقین رکھتا ہے کہ امن کی پاسداری سب کے یکساں مفاد میں ہے۔