وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیو یارک میں قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال تھانی سے ملاقات

62

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو نیویارک میں جاری اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 76ویں اجلاس کے موقع پر قطر کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال تھانی سے ملاقات کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ۔

لاقات کے ،دوران دو طرفہ تعلقات ،کثیرالجہتی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ، افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ نے قطری ہم منصب کے حالیہ دورہ ء پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں ۔پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ دو طرفہ سیاسی و اقتصادی شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر دونوں ممالک کا باہمی رابطے میں رہنا خوش آئند ہے۔افغانستان میں قیام امن کیلئے قطر کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ا۔ہوں نے کہا کہ افغانستان میں موجودہ تبدیلی کے دوران خون خرابہ، خانہ جنگی کے امکانات اور افغان مہاجرین کی یلغار کے جس خطرے کو ظاہر کیا جا رہا تھا وہ فی الوقت ٹل چکا ہے۔