وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی وفاقی وزرا کے ہمراہ متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات

55
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات

اسلام آباد۔26مارچ (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزرا کے ہمراہ ہفتہ کو یہاں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی۔ حکومت کی جانب سے وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نمائندگی کی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں مقبول صدیقی، وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، وسیم اختر، جاوید حنیف اور صادق افتخار شامل تھے۔ دونوں فریقین نے تحریک عدم اعتماد سے پیدا ہونے والی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم سے ملاقات حوصلہ افزا رہی، سیاسی ملاقاتیں جاری رہیں گی کیونکہ یہ سیاسی عمل کا حصہ ہے۔ اس سے قبل وفاقی وزرا نے حکومت کے اتحادیوں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سے بھی ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حکومتی وفد میں وفاقی وزرا مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور پرویز خٹک شامل تھے۔ اور بی اے پی کے وفد میں نوابزادہ خالد مگسی، زبیدہ جلال، سردار اسرار ترین، میر احسان اللہ اور روبینہ عرفان شریک ہوئے۔