اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ سینیٹر مشاہد حسین سید، سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران مختلف پارلیمانی امور اور انٹر پارلیمانی یونین (آئی پی یو )کے انتخابات کی حکمت عملی کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔