اسلام آباد ۔ 13 فروری (اے پی پی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے بدھ کو جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ جنرل زبیر محمود حیات نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔ بات چیت کے دوران خطے کی مجموعی صورتحال اور داخلی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کو خطے میں قیام امن کے حوالے سے اپنے حالیہ دوروں اور ان کے نتیجے میں سامنے آنے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔