23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال...

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ یہ بات انہوں نے گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے بدھ کو یہاں وزارتِ خارجہ میںان سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران میں گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور صوبائی حکومت کو درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ مخدوم شاہ محمود قریشی نے گورنر گلگت بلتستان کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کو صوبے کا درجہ دینے کے معاملے کو کابینہ اجلاس کے ترجیحی ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے تا کہ اس علاقے کی عوام کا دیرینہ مطالبہ جلد از جلد پورا ہو سکے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں