وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی، انتقال کر گئے

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے، نواب عاشق حسین قریشی، حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔لاہور میں ان کی نماز جنازہ، 2 نومبر، بروز ہفتہ، 11 بجے ادا کی جائے گی ۔جس کے بعد ان کا جسد خاکی ملتان روانہ کردیا …

اسلام آباد ۔ یکم نومبر (اے پی پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیر اعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے بڑے صاحبزادے، نواب عاشق حسین قریشی، حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ہیں۔لاہور میں ان کی نماز جنازہ، 2 نومبر، بروز ہفتہ، 11 بجے ادا کی جائے گی ۔جس کے بعد ان کا جسد خاکی ملتان روانہ کردیا جائے گا۔جہاں، بعد نماز عصر،ساڑھے چار بجے بمقام دربار حضرت غوث بہاؤالدین ذکریا ، پر ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔اس کے بعد مرحوم کو دربار کے احاطے میں سپرد خاک کر دیا جائے گا۔