وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کی اقوام متحدہ کے مشیر برائے قبرص جین ہول لیوٹ سے ملاقات

99

استنبول ۔ 13 مارچ (اے پی پی) ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوٹرش کے مشیر برائے قبرص جین ہول لیوٹ سے ملاقات کی جس کے دوران جزیرہ قبرص کے پائیدار حل کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات کے بعد ٹویٹر پیغام میں وزیر خارجہ چاوش اولو نے لکھا ہے کہ ” ہم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مشیر برائے قبرص جین ہول لیوٹ کو بتایا ہے کہ جزیرہ قبرص میں پائیدار حل کے لیے ہر طرح کا متبادل مذاکرات کی میز پر ہیں تا ہم ہر صورتحال میں قبرصی ترکوں کی سیاسی مساوات ایک ناگزیر حقیقت ہے جس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا۔