کراچی ۔27جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پیر کو یہاں فاطمہ جناح روڈ پر 240 میں سے 140 انٹرا ڈسٹرکٹ بس سروس کے فلیٹ کا باضابطہ افتتاح کیا اورتختی کی نقاب کشائی کرنے کے بعد بس میں بیٹھ کر سفر کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ و اطلاعات شرجیل انعام میمن، سندھ کے وزیر محنت سعید غنی، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب اور شرمیلا فاروقی سمیت پیپلز پارٹی کے اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔
جدید ہائبرڈ بسیں شہر کے سات روٹس پر چلیں گی ابتدائی طور پر ملیر سے ٹاور تک ایک روٹ پر چلائی گئی ہیں ، دیگر روٹس پر بھی سروس جلد شروع کر دی جائے گی۔