اسلام آباد ۔ 25 نومبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر رﺅف عالم اور ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر مزمل صابری نے ملاقات کی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر رﺅف عالم نے صنعتی شعبہ کیلئے گیس کی قیمتوں میں 200 فیصد کمی پر وزیراعظم محمد نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے صنعتی شعبہ کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ان اقدامات سے صنعتی مشکلات میں کمی آئے گی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا۔