
اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے پاکستان میں فرانس کی سفیر مارٹین ڈارنیس نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے فرانسیسی سفیر کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔