پیرس ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو ٹوٹل کمپنی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت ایشیاءو بحرالکاہل خطہ کیلئے ٹوٹل کے نائب صدر اور پاکستان۔فرانس بزنس کے صدر تھیری فنلن کر رہے تھے۔ اس موقع پر سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد سے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون میں …
وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ٹوٹل کمپنی کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
پیرس ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو ٹوٹل کمپنی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس کی قیادت ایشیاءو بحرالکاہل خطہ کیلئے ٹوٹل کے نائب صدر اور پاکستان۔فرانس بزنس کے صدر تھیری فنلن کر رہے تھے۔ اس موقع پر سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل بھی موجود تھے۔ وزیر خزانہ نے وفد سے کہا کہ خصوصی اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کا جائزہ لیا جائے جہاں حکومت پاکستان اراضی کے حصول اور دیگر ضروریات کے سلسلہ میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ وزیر خزانہ نے سرمایہ کاری کیلئے دیگر شعبوں کی بھی نشاندہی کی جن میں ریفائنریوں کا قیام، شمسی بجلی گھر، ہائیڈل پاور جنریشن اور معدنیات کی تلاش شامل تھیں۔ انہوں نے وفد سے کہا کہ مزدوروں کیلئے مراعاتی صنعتی ادارے قائم کئے جائیں کیونکہ چین میں مزدوروں کی تنخواہوں میں اضافہ کے بعد بہت سے ممالک لیبر مراعاتی صنعتوں کے قیام کیلئے پاکستان کو انتہائی پرکشش منزل تصور کر رہے ہیں۔








