اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں31 اکتوبر2022 تک ایک ماہ کی توسیع کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی طرف سے ہفتہ کو یہاں آفیشل ٹویٹر اکائونٹ پرکہا گیا کہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر2022 تک توسیع کر دی ہے۔
ایف بی آر نے ملک میں سیلاب کی موجودہ صورتحال اور مختلف تجارتی اداروں، ٹیکس بار ایسوسی ایشنز اور عوام کی سہولت کے پیش نظر تاریخ میں توسیع کی ہے۔ تمام ٹیکس دہندگان، جنہیں 30 ستمبر 2022 تک انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تھے کو ایک ماہ کی توسیع دے دی گئی ہے ۔