وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی افغان وزیر خزانہ سے گفتگو

134
APP45-22 TEHRAN: April 22 - Speaker National Assembly of Pakistan Sardar Ayaz Sadiq called on Speaker Iranian Majlis (Parliament), Ali Larijan at the Majlis. APP

واشنگٹن ۔ 22 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ و اقتصادی امور سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہمسایہ ممالک بالخصوص پاکستان میں امن کے ساتھ براہ راست منسلک ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے افغان ہم منصب اقلیل احمد حاکمی کے ساتھ یہاں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیر خزانہ سینٹر اسحاق ڈار نے افغان وزیر خزانہ کو پاکستان میں حالیہ اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا اور موجودہ حکومت کی طرف سے جی ڈی پی کی شرح نمو میں اضافہ اور پاکستان کو پائیدار اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا۔ تبادلہ خیال کے دوران دونوں وزرائے خزانہ نے اتفاق کیا کہ بہتر طور پر مربوط اقتصادی اور تجارتی پالیسیوں سے پاکستان اور افغانستان دونوں ملک اقتصادی ترقی اور پیش رفت کے ثمرات سے استفادہ حاصل کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔