- Advertisement -
اسلام آباد ۔ 17 اپریل (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو پاک فوج اور خزانہ ڈویژن کی بجٹ ٹیموں کے اجلاس کی صدارت کی ۔اجلاس کے دوران آپریشن ضرب عضب پر اس وقت تک ہونے والے اخراجات کا جائزہ لیا گیا۔وزارت کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق مسلح افواج کے آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔وزیر خزانہ نے اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی سلامتی سے متعلقہ امور بشمول جاری آپریشن ضرب عضب حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=1339
- Advertisement -