35.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ اسد عمر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجی،...

وزیر خزانہ اسد عمر سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجی، پالیسی کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجی، پالیسی اینڈ ریویو ڈیپارٹمنٹ تومویوکی کیمورا نے ملاقات کی۔ بدھ کو ہونے والی ملاقات کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مسلسل تعاون اور فعال کردار سے شراکت داری اور باہمی تعلقات مزید مضبوط اور تاریخ کی بلند سطح پر ہیں۔ پاکستان نے مالی سال 2018ءکے دوران اے ڈی بی سے ایک ارب ڈالر کی ترسیل حاصل کی جو کثیر ترقیاتی شراکت داروں میں سب سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو موجودہ معاشی صورتحال سے باہر نکالنے کیلئے متعدد اقدامات اور اصلاحات کر رہی ہے جن میں بیرونی اقتصادی چیلنجز تجارتی خسارہ، کم غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ٹی آئی) اور زرمبادلہ کے ذخائر سمیت اندرونی چیلنجز پر مالیاتی استحکام شامل ہیں۔ انہوں نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے حال ہی میں پاکستان کیلئے کنٹری آپریشن بزنس پلان (سی او بی پی) 2019-21ءکے تحت 7.5 ارب ڈالر کی منظوری کو سراہا۔ ڈائریکٹر جنرل اے ڈی بی نے وزیر خزانہ کو اے ڈی بی 2030ءسٹرٹیجی کی اہم خصوصیات سے متعلق بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ تین سالوں کے دوران پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کی پروگرام لینڈنگ فیسیلیٹی بھی فراہم کرے گا جو کہ 2019ءسے شروع ہو گی جس سے توانائی کے شعبہ کی ترقی، تجارت، مسابقتی عمل کو فروغ دینے سمیت دارالحکومت کی مختلف مارکیٹوں کو ترقی دی جائے گی۔ اے ڈی بی کی طرف سے یہ پروگرام بھی سی او بی پی کا حصہ ہو گا۔ وفاقی وزیر نے ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے خزانہ اور اقتصادی امور ڈویژن کے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کیلئے تکنیکی معاونت پر شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاکستانی ریذیڈنٹ مشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاک۔اے ڈبی پی تعلقات کی اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے میں فعال کردار ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126822

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں