37.1 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

وزیر خزانہ اسد عمر سے پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 19 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں کو سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ پی بی سی کے وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ ملک کی مجموعی کاروباری صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور ملک میں معاشی اور کاروباری سرگرمیاں بڑھانے کیلئے ٹیکس اور کاروبار کو آسان بنانے کیلئے ضروری پالیسی مداخل کیلئے تجاویز دیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت معیشت کے تمام شعبوں کو سہولیات کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے اور ملک میں کاروبار دوست ماحول کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری ٹیکس اصلاحات حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پائیدار بنیادوں پر ٹیکس ریفنڈ کے مسئلہ کو حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایکسپیڈیشیس ریفنڈ سسٹم (ای آر ایس) کے پیرا میٹرز کا جائزہ لے اور اس میں بہتری لائے تاکہ برآمد کنندگان کے کلیمز کو جلد نمٹایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایل ٹی ایل کلیمز کے پراسسنگ کے طریقہ کار پر بھی نظرثانی کی گئی ہے تاکہ کلیمز میں تاخیر کو ختم کیا جا سکے۔ وفد نے جی آئی ڈی سی کا مسئلہ بتایا جس پر وزیر خزانہ نے بتایا کہ مقدمہ سازی نہ ہی بزنس کمیونٹی کے مفاد میں ہے اور نہ ہی حکومت کے۔ انہوں نے جی آئی ڈی سی کے طویل عرصہ سے حل طلب مسئلہ کے حل کیلئے تاجر برادری سے ٹھوس تجاویز دینے کیلئے کہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مختلف شعبوں کی پیداوار بڑھانے اور ویلیو ایڈیشن کو فروغ دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے تاجر برادری کو دعوت دی کہ ان مقاصد کے حصول کیلئے تجاویز دیں۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و صنعت عبدالرزاق داﺅد، وزیر مملکت برائے ریونیو محمد حماد اظہر بھی موجود تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=126845

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں