وزیر خزانہ اسد عمر سے کراچی چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے وفد کی ملاقات

123

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی)وزیر خزانہ اسد عمر سے کراچی چیمبر آف کامرس و انڈسٹری کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر پٹرولیم غلام سرور خان اور وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر بھی موجود تھے۔ وفد نے وزیر خزانہ کے ساتھ ملاقات کے دوران شہر کی مختلف صنعتوں کو گیس کی فراہمی میں متوقع تعطل پر تشویش کا اظہارکیا۔ دیگر صنعتوں کو آئندہ تین ماہ کے دوران لوڈ مینجمنٹ کے نام پر نوٹسز کے اجراءپر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے وزیر خزانہ کے ساتھ ٹیکس سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ وزیر پٹرولیم نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے ان کی تشویش کو دورکیا جائے گا۔