وزیر خزانہ اسد عمر کا لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب

99
APP44-13 ISLAMABAD: March 13 - Federal Minister for Finance, Revenue, and Economic Affairs, Asad Umar addressing to a seminar on Leaders in Islamabad Business Summit titled Imagining the Unimaginable. APP Photo by Saleem Rana

اسلام آباد ۔ 13 مارچ (اے پی پی) وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، تمام ڈیٹا ہاﺅسزایف بی آر، نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو مربوط بنا کر ٹیکس محصولات کو مزید فروغ دیا جائے گا، برآمدی شعبے کو جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان کے اثرات اب آنا شروع ہو گئے ہیں، بے نامی ٹرانزیکشن کو روکنے کا قانون 2017 میں بنایا گیا تھا تاہم اس کے نفاذ کے قوائد نہیں بنائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ تمام ڈیٹا ہاﺅسزایف بی آر، نادرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے درمیان روابط کو مربوط بنا کر ٹیکس محصولات کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدی شعبے کو جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان کے اثرات بھی اب آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے نامی ٹرانزیکشنز کو روکنے کا قانون 2017 میں بنایا گیا تھا کہ تاہم اس کے نفاذ کے قوائد نہیں بنائے گئے جس دن سے قانون بنا ہے اس دن سے یہ نافذ العمل ہے۔ اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے نتائج عنقریب سامنے آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ برآمدات کی سہولت کے لیے معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔ ایف بی آر، نادرا اور پرال کے درمیان ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ٹیکس چوری روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ نادرا کے چیئرمین کو پرال کا شعبہ بھی دے دیا گیا ہے، اس اقدام سے ٹیکس چوری کو روکنے میں مزید مدد ملے گی۔