23.7 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے چینی کے برآمدی کوٹہ کو بڑھا کر 11 لاکھ ٹن کر دیا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مال برداری سپورٹ کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے 2 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے ظافر گیس فیلڈ سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مختص کرنے کی بھی منظوری دی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی برائے کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں وزارت تجارت کی تجویز پر چینی کی برآمد سے متعلق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 15 نومبر تک گنے کی کرشنگ شروع کرنے سے متعلق شرط ختم کرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں کمیٹی نے چینی کے برآمدی کوٹہ میں ایک لاکھ ٹن اضافہ کی منظوری دیدی جس کے بعد چینی کے برآمدی کوٹہ کو بڑھا کر 11 لاکھ ٹن کر دیا گیا۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں