وزیر خزانہ سندھ نے مالی سال 2016-17ءکے لئے 8 کھرب، 69 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا

کراچی ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2016-17ءکے لئے 8 کھرب 69 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا ہے جس میں 14 ارب روپے کاخسارہ دکھایا گیا ہے۔ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میںترقیاتی بجٹ میں 50 …

کراچی ۔ 11 جون (اے پی پی) وزیر خزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہفتہ کے روز سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آئندہ مالی سال 2016-17ءکے لئے 8 کھرب 69 ارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا ہے جس میں 14 ارب روپے کاخسارہ دکھایا گیا ہے۔ بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میںترقیاتی بجٹ میں 50 ارب روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیا بجٹ 8 کھرب 69 ارب 10 کروڑ روپے کا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر 225 ارب روپے رکھے گئے ہیں، موجودہ بجٹ 13 فیصد بڑھایا گیا ہے، محصولات بڑھانے کے لے اقدمات کئے جا رہے ہیں، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن میں اضافہ کیا جائے گا اور صوبہ بھر میں نئی ملازمتیں بھی دی جائیں گی، محکمہ سماجی بہبود کے بجٹ میں 65.5 فیصد اضافہ کیا گیا ہے جو دارالامان اور دارالاطفال پر خرچ کئے جائیں گے، محکمہ خصوصی تعلیم کے بجٹ میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ہے مگر محکمہ غیر ترقیاتی بجٹ 43.3 فیصد اضافہ ہو گیا ہے، یہ رقم صوبہ کے خصوصی بچوں کی سہولیات پر خرچ کئے جائیں گے، محکمہ کھیل کے بجٹ میں 46 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، محکمہ ترقی نسواں کے بجٹ میں 14.9 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے خواتین کوچھوٹے عرصہ کے لئے قرضے دےئے جائیں گے۔

Leave a Reply