25.3 C
Islamabad
بدھ, جون 4, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار

- Advertisement -
پی آئی اے کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں، پی آئی اے کی بہتری کیلئے سٹریٹیجک پارٹنر کا انتخاب شفافیت کے ساتھ کیا جائیگا
پی آئی اے کے ملازمین کو قطعناً نہیں نکالا جا رہا، پی آئی اے اپنی کھوئی ہوئی منزل دوبارہ حاصل کر ے گی، وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار
اسلام آباد ۔ 20دسمبر(اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے پاس قومی ایئر لائن ”پی آئی اے“ کی نجکاری کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، پی آئی اے کی بہتری کیلئے حکومت ایک سٹریٹیجک پارٹنر چاہتی ہے جس کا انتخاب مکمل طور پر شفافیت کے ساتھ کیا جائیگا۔ یہ شراکت دار صرف 26 فیصد بزنس کر سکے گا۔ اتوار کو اپنے ایک وضاحتی بیان میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک اعلیٰ ساکھ کے حامل شراکت دار کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ شراکت داری سے پی آئی اے کے کاروبار میں بہتری لائی جا سکے

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=62

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں