وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈاروفد کی قیادت کریں گے

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار7 سے9 اکتوبر تک واشنگٹن میں ہونے والے عالمی بنک اور عالمی مالیاتی فنڈ کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار ڈاکٹر جم ینگ کم کی بطور صدرعالمی بنک اور عالمی مالیاتی فنڈ کی کامیابیوں ،عالمی معاشی ماحول، پاکستانی معیشت، غربت کے خاتمہ، ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔ وہ عالمی ادارے کو پاکستان میں غربت جانچنے کے لئے نیا پیمانہ اختیار کرنے کے متعلق بھی آگاہ کریں گے۔