اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے منگل کو یہاں افغانستان کیلئے پاکستان کے نامزد ہیڈ آف مشن عبیدالرحمن نظامانی نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ افغانستان پاکستان کا قریبی ہمسایہ اور برادر ملک ہے۔
انہوں نے افغانستان کے ساتھ قریبی ہمسائیگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے برادر ملک کے ساتھ تجارت اور اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیر خزانہ نے نامزد ہیڈ آف مشن کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔