اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ اس سلسلے میں جاری بیان کے مطابق عالمی بنک کے صدر نے وزیر خزانہ کو مالی سال 2016ءکے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بلند ترین سطح اور ٹیکسوں کی ریکارڈ وصول پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں حکومت کے …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 جولائی (اے پی پی)وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے منگل کو یہاں ملاقات کی ۔ اس سلسلے میں جاری بیان کے مطابق عالمی بنک کے صدر نے وزیر خزانہ کو مالی سال 2016ءکے اختتام پر غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بلند ترین سطح اور ٹیکسوں کی ریکارڈ وصول پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابیاں حکومت کے اقتصادی اصلاحات پروگرام کی وجہ سے ممکن ہوئی ہیں۔ انہوں نے اصلاحات پروگرام کی مالی معاونت کیلئے ورلڈ بنک اور حکومت پاکستان کے مابین حالیہ معاہدے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ اس سے شرح نمو کاعمل تیز ہوگا جس پر حکومت کی توجہ مرکوز ہے ۔








