وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چین کے فوٹن گروپ کے وفد نے ملاقات

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چین کے فوٹن گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور خزانہ کیلئے وزیراعظم کے خصوصی مشیر بھی موجود تھے۔ فوٹن گروپ نے حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں آٹو موبائل کی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسی کا اظہار کیا۔ …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار سے چین کے فوٹن گروپ کے وفد نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ہونے والی اس ملاقات میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور خزانہ کیلئے وزیراعظم کے خصوصی مشیر بھی موجود تھے۔ فوٹن گروپ نے حکومت نے سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں آٹو موبائل کی مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری میں دلچسی کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ان کے منصوبوں کو سراہا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے رواں سال کے شروع میں آئندہ پانچ سال کیلئے نئی آٹو پالیسی کا اعلان کیا ہے اور چینی کمپنی کی جانب سے اس پالیسی میں پیش کئے گئے سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Leave a Reply