اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت طرز عمل کے باوجود بعض سیاسی رہنما اتحاد اور ریلیوں کی سیاست کے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہیں، یہ رہنما سسٹم کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں انکوائری کمیشن کے حوالے سے مجوزہ قانون پارلیمنٹ میں پیش …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا انٹرویو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کے مثبت طرز عمل کے باوجود بعض سیاسی رہنما اتحاد اور ریلیوں کی سیاست کے ذریعے ملک کی اقتصادی ترقی میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہیں، یہ رہنما سسٹم کو متاثر کرنا چاہتے ہیں، حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں انکوائری کمیشن کے حوالے سے مجوزہ قانون پارلیمنٹ میں پیش کر دیا ہے اور اس کی طاقتور شقیں پانامہ پیپرز کی تحقیقات میں بھی معاون ہونگی۔ اپنے ایک انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بعض سیاسی لیڈر ایک مرتبہ پھر 126 دن کے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کی طرح اقتصادی ترقی میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں۔








