وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا پیٹرل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

169
سینیٹر اسحاق ڈار
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کا پیٹرل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد۔15جولائی (اے پی پی):وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ہفتہ کومیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ گزشتہ 15دنوں کے دوران روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے اور آئندہ پندرہ روز کے لئے پٹرول کی قیمت میں 9روپے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل میں 7روپے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے جس کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ پٹرول کی فی لٹر قیمت 262روپے کم کر کے253روپے فی لٹر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈڈیزل کی قیمت 260روپے 50پیسے سے کم کر کے 253روپے 50پیسے فی لٹر کر دی گئی ہے ۔