وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے 74 میگاواٹ بجلی خریدنے، ارومچی میں حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچ کھولنے اور عالمی کیپیٹل مارکیٹ میں سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے …

اسلام آباد ۔ 23 ستمبر (اے پی پی) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایران سے 74 میگاواٹ بجلی خریدنے، ارومچی میں حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچ کھولنے اور عالمی کیپیٹل مارکیٹ میں سکوک بانڈ جاری کرنے کی منظوری دےدی ہے۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جمعہ کو وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی صدارت میں وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا جس میں کمیٹی نے وزارت پانی و بجلی کی جانب سے نیشنل ٹرانسمیشن و ڈسپیچ کمپنی لمیٹڈ کو یکم جنوری 2016ءسے 31 دسمبر 2016ءتک ایران کی کمپنی تواونیر کے ساتھ 74 میگاواٹ بجلی کی خریداری کیلئے ٹیرف میں توسیع کی سمری کی منظوری دی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ارومچی چین میں حبیب بینک لمیٹڈ کی برانچ کھولنے کی سمری کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبریں

Leave a Reply