اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اتوار کو قوانین بارے جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کے تقرر سے متعلق ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دیگر ذیلی امور کا بھی جائزہ لیاگیا جنہیں (آج) پیر کو انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث لایا …
وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت قوانین بارے جائزہ کمیٹی کا اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اتوار کو قوانین بارے جائزہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اراکین کے تقرر سے متعلق ترمیمی بل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دیگر ذیلی امور کا بھی جائزہ لیاگیا جنہیں (آج) پیر کو انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں زیر بحث لایا جائے گا۔ کمیٹی کے اجلاس میں اپرینٹس شپ بل، کریڈٹ بیوروز (ترمیمی) آرڈیننس 2016ءاور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی بل 2016ءبھی زیر بحث آئے جو قومی اسمبلی اور سینٹ میں غورو خوض کیلئے زیر التواءہیں۔








