وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سوئٹزرلینڈ کے محکمہ خارجہ کے نائب سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ایشیاءو بحرالکاہل جوہانیز متیاسی سے بات چیت

100
APP101-24 ISLAMABAD: November 24 - Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar in a meeting with Ambassador Johannes Matyassy, Assistant Secretary of State for Asia and Pacific, Swiss Department of Foreign Affairs. APP

اسلام آباد ۔ 24 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ترقی یافتہ اور مہذب اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کرنے سے باز رکھے، سوئٹزرلینڈ پاکستان کا قریبی دوست ہے اور پاکستان اس کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ جمعرات کو یہاں سوئٹزرلینڈ کے محکمہ خارجہ کے نائب سیکرٹری آف سٹیٹ برائے ایشیاءو بحرالکاہل جوہانیز متیاسی کے ساتھ ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت، افغانستان اور ایران سمیت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ پرامن بقائے باہمی اور خطہ کے عوام کی مشترکہ خوشحالی کیلئے علاقائی اقتصادی تعاون پر بڑا یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعاون اور ترقی کیلئے سوئٹزرلینڈ کے ادارہ کے معاون کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین سالوں کے دوران حکومت نے ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار فضاءپیدا کی ہے اور ملکی و غیر ملکی تجارت کو آسان بنانے کیلئے خصوصی توجہ دی ہے۔