وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ہالینڈ کے سفیر کی ملاقات،عالمی بینک و آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر ملکہ میکسیما کے ساتھ وزیر خزانہ کی ملاقات پر اتفاق

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر نے اتوار کو ملاقات کی ۔اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر 8 اکتوبر کو وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور ہالینڈ کی ملکہ کوئین میکسیما کی ملاقات ہوگی۔ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا …

اسلام آباد ۔ 18 ستمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں ہالینڈ کے سفیر نے اتوار کو ملاقات کی ۔اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس کے موقع پر 8 اکتوبر کو وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار اور ہالینڈ کی ملکہ کوئین میکسیما کی ملاقات ہوگی۔ملاقات میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملکہ میکسیما جیسے ہی بذریعہ ویڈیو لنک نیشنل فنانشل انکلوژن کونسل کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کریں تو کونسل کا اجلاس فی الفور منعقد کیا جائے۔مزید برآں وزیر خزانہ نے پاکستان میں ٹیکس کے معاملات پر ہالینڈ کی معاونت کیلئے سفیر کی کوششوں کو سراہا۔

مزید خبریں

Leave a Reply