29.9 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومقومی خبریںوزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

- Advertisement -

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کی منظوری
اسلام آباد ۔ 7 مئی (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اتوار کو یہاں وزیراعظم آفس میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس ہوا۔ ای سی سی نے اجلاس کے آغاز پر پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کی دو ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی پر تفصیلی غور کیا اور 85 کروڑ 80 لاکھ روپے ادائیگی کی منظوری دےدی۔ ای سی سی نے واپڈا کو خیبرپختونخوا کی حکومت کو رواں مالی سال 2015-16ءکے دوران نیٹ ہائیڈل پرافٹ (این ایچ پی) کے بقایا جات کی مد میں ادائیگی کیلئے مقامی بینکوں سے حکومت پاکستان کی ضمانت پر 25 ارب روپے کا قرض لینے کی اجازت دےدی۔ وفاق اور خیبرپختونخوا کی حکومت کے درمیان این ایچ پی کی مد میں مکمل اور حتمی کلیم کے معاہدے کے تحت 70 ارب روپے کی ادائیگی کا معاملہ طے پایا تھا۔ یہ رقم رواں مالی سال کے دوران 25 ارب روپے کی ادائیگی سمیت آئندہ تین برسوں میں سالانہ 15 ارب روپے کے حساب سے چار اقساط میں کی جائے گی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نان فائلرز کیلئے بینکوں سے رقوم نکلوانے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی کم شرح سے ادائیگی کی مدت میں 31 مئی 2016ءتک کی توسیع کی بھی منظوری دی۔ یہ منظوری انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکی ذیلی شق 236 پی کے تحت دی گئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=3978

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں