وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس

126
سینیٹر محمد اسحاق ڈار

اسلام آباد۔9اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت بدھ کو قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی(ایکنک ) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خزانہ طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز اور وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ایکنک نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے عالمی بینک کے فنڈ سے چلنے والے منصوبے پر غور کیا اور اس کی منظوری دے دی یہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں 43,400 ملین روپے کی لاگت سے مکانات کی تعمیر نو اور بحالی کا منصوبہ ہے، اس منصوبے کو حکومت بلوچستان کی طرف سے وفاقی پی ایم یو اور صوبائی پی آئی یو کے ذریعے عمل میں لایا جائے گا تاکہ صوبہ بلوچستان میں 2022 میں سیلاب سے متاثرہ کمیونٹیز کی تعمیر نو میں مدد کی جا سکے۔ تمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی۔ایکنک نے "پنجاب اربن لینڈ سسٹمز انہانسمنٹ پراجیکٹ (PULSE)” کے حوالے سے بورڈ آف ریونیو کے ایک منصوبے پر بھی غور کیا جس کی لاگت26,440.704 ملین روپے، عالمی بینک کی طرف سے مکمل طور پر فنانس کیا جائے گا۔

اس منصوبے کو پنجاب بورڈ آف ریونیو (BoR) نے صوبہ پنجاب میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ذریعے عمل میں لایا ہے۔ وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان کا ایک منصوبہ جس کا عنوان "گلگت بلتستان فیز-I میں علاقائی گرڈز کا قیام (نظرثانی شدہ)”ہے، پر بھی غور کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی جس کی لاگت 9,148.509 ملین روپے کے FEC کے ساتھ 1,679.274 ملین اس منصوبے کو ڈبلیو اینڈ پی ڈیپارٹمنٹ، گلگت بلتستان اضلاع گلگت، ہنزہ، اور جی بی ریجن کے سکردو کے لئے ہے۔

وزارت مواصلات نے پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں چستان سے چک نمبر 46/3R براستہ ڈاہرنوالہ (41.154 کلومیٹر) تک دو لین لنک روڈ سمیت ڈاہرانوالہ سے چکی 175m (4.859 کلومیٹر) تک سڑک کو دوہری بنانے کے منصوبے کے حوالے سے سمری جمع کرائی۔ اس منصوبے کی کل لاگت ایکنک نے منظور کی تھی۔ وفاقی حکومت اور حکومت پنجاب کے درمیان 50:50 فی صد لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر FEC کے بغیر 8,962.982 ملین روپے پنجاب حکومت خرچ کرے گی۔ وزارت آبی وسائل کی طرف سے پیش کردہ ایک پروجیکٹ "آوارن ڈیم کی تعمیر (نظر ثانی شدہ)” بھی ایکنک کی منظوری کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

اس منصوبے کی منظوری ایک ارب روپے کی لاگت سے دی گئی۔اس پر عمل درآمد بلوچستان کے ضلع آواران میں محکمہ آبپاشی، حکومت بلوچستان کرے گا۔ مزید یہ کہ اس منصوبے کو وفاقی اور صوبائی حکومت کے ذریعے 80:20 لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر فنانس کیا جانا ہے۔

وزارت آبی وسائل کا ایک اور منصوبہ "ضلع پنجگور، بلوچستان میں پنجگور ڈیم کی تعمیر” کو بھی ایکنک میں پیش کیا گیامنصوبے پر 22,340.59 ملین روپے لاگت آ ئے گی۔اس منصوبے کی مالی اعانت وفاقی اور صوبائی حکومتیں 80:20 لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر فراہم کرے گی۔ اس منصوبے کو محکمہ آبپاشی، حکومت بلوچستان ضلع پنجگور میں بھی انجام دے گا۔ سندھ میں بارش/سیلاب 2022 (1800 یونٹس) کے تحت متاثر ہونے والے سندھ میں موجودہ سکولوں کی دوبارہ تعمیر کے حوالے سے حکومت سندھ کے ایک منصوبے پر بھی غور کیا گیا اور اس کی منظوری دی گئی۔ 12,338.294 ملین روپے ہے ،وفاقی حکومت اور حکومت سندھ کے درمیان 50:50 لاگت کے اشتراک کی بنیاد کے ساتھ اس شرط کے ساتھ کہ CDWP کے فیصلے کے مطابق نامکمل مشاہدات کو پورا کیا جائے۔

اس منصوبے پر محکمہ سکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی (SE&LD) سندھ کے مختلف اضلاع میں عملدرآمد کرے گا۔ اس منصوبے کی مالی اعانت پی ایس ڈی پی (2023-24) کے ذریعے کی جائے گی۔ حکومت سندھ کا ایک پہلے سے منظور شدہ پروجیکٹ، یعنی "سندھ "سولر انرجی پروجیکٹ (SSEP)” جس کی اپ ڈیٹ لاگت 27,418.13 ملین روپے ہے پر بھی نظر ثانی کی گئی۔ اجلاس میں منصوبے پر عملدرآمد اور بجلی کے یونٹوں میں خاطر خواہ بچت کے بارے میں اپ ڈیٹ کیا گیا۔