وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی چیئرمین واپڈا سے گفتگو

95

اسلام آباد ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پن بجلی منصوبوں کی جلد تکمیل کیلئے واپڈا سے تعاون کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین سے ملاقات کے دوران کہی۔ چیئرمین واپڈا نے اس موقع پر نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ، تربیلا فور منصوبہ اور داسوین بجلی منصوبہ پر بریفنگ دی۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ تربیلا فور منصوبہ آئندہ سال اور نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ 2018ءتک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ نے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے پر چیئرمین واپڈا کی تعریف کی اور انہیں یہ ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اجلاس میں وزارت خزانہ اور وزارت پانی و بجلی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔