
اسلام آباد ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اتوار کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے متعلقہ امور اور محصولات کے اہداف کے جائزہ کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے سینئر مشیر برائے ریونیو ہارون اختر خان بھی موجود تھے۔ یہاں جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نثار محمد خان نے وزیر خزانہ کو تازہ ترین جمع شدہ محصولات کے اعداد و شمار کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر خزانہ نے گذشتہ تین سال کے دوران ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس جمع کرنے میں 60 فیصد اضافہ پر ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا۔