
واشنگٹن۔23اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے ترکیہ کے ہم منصب مہمت شمشیک نے ملاقات کی جس دوران دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
وزیر خزانہ نے ترکیہ کے تجربات سے سیکھنے اور ترک کمپنیوں کے ساتھ مل کر پاکستان کے توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی اور مشترکہ منصوبوں کے قیام کے ذریعے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند مواقع پیدا کرنے کی پیشکش کی۔ یہ بات چیت دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینا اور اقتصادی ترقی کو تیز کرنا ہے۔