وزیر خزانہ سے امریکی وزارت خزانہ کے بین الاقوامی مالیات کے اسسٹنٹ سیکرٹری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا

130

واشنگٹن ۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی وزارت خزانہ کے بین الاقوامی مالیات کے اسسٹنٹ سیکرٹری برینٹ نائمن نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور بارے تبادلہ خیال کیا۔وزات خزانہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے برینٹ نائمن کو ٹیکس کے دائرے کو وسیع کرنے کے اقدامات اور صوبائی ایگریکلچر انکم ٹیکس ( اے آئی ٹی) کے نظام کو وفاقی ذاتی اور کارپوریٹ آمدنی کے ٹیکس کی شرحوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

انہوں نے سبسڈیز اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات، سرکاری کمپنیوں ( ایس او ایز) کی تشکیل نو اور C-PIMA (Climate Public Investment Management and Accountability) منصوبے پر مؤثر طریقے سے عمل درآمدپر بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ان تمام اصلاحات کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مضبوط کرنا اور اقتصادی ترقی کی رفتار کو بڑھانا ہے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات بھی اس حکمت عملی کا حصہ ہے۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی حاصل کرنے میں امریکی حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا۔