وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات

138

اسلام آباد ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جمعہ کو امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی اور انہوں نے وزیر خزانہ کو آئی ایم ایف کا تین سالہ پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پروگرام سے معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اپنے اصلاحات کے ایجنڈے پر عملدرآمد کو جاری رکھے گا۔ امریکی سفیر نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں وزیر خزانہ کی شرکت کے حوالہ سے بھی بات چیت کی۔ اپنے دورہ واشنگٹن کے موقع پر وزیر خزانہ امریکی محکمہ خزانہ کے حکام سے ملاقات کے ساتھ ساتھ تھنک ٹینکس سے بھی ملیں گے جبکہ وہ پاک۔امریکہ اکانومی اور فنانس کے ورکنگ گروپ کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت بھی کریں گے۔ امریکی سفیر نے توقع ظاہر کی کہ وزیر خزانہ کے دورہ امریکہ سے دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ میں مدد ملے گی۔