اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رئیل سٹیٹ بلڈرز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مسائل حل کرنے کیلئے 13 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو 18 بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی منصفانہ قدر کا تعین کرے گی۔ جمعرات کو رئیل سٹیٹ بلڈرز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کے …
وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار کی رئیل سٹیٹ بلڈرز اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ رئیل سٹیٹ بلڈرز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مسائل حل کرنے کیلئے 13 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے جو 18 بڑے شہروں میں غیر منقولہ جائیداد کی منصفانہ قدر کا تعین کرے گی۔ جمعرات کو رئیل سٹیٹ بلڈرز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر کے درمیان مذاکرات کے تیسرے مرحلے کے اختتام کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں، دونوں فریق 27 جولائی کو ہونے والے اجلاس میں یہ معاملہ حل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کے مسائل سن رہی ہے اور انہیں حل کرے گی۔








