وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈی پی ورلڈ کے اعلی ٰوفدسے ملاقات

95

ڈیووس –۔22جنوری (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ڈی پی ورلڈ کے ڈپٹی سی ای او اور سی ایف اویووراج نارائن اور سی ای او و ایم ڈی رضوان سُومر سے ملاقات کی۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں تجارتی فروغ کے لیے انفراسٹرکچر اور لاجسٹک فریم ورک کو بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ حکومت بی ٹو بی اوربی ٹی جی تعاون میں اپنی شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور مشترکہ منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔