اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کوعالمی اقتصادی فورم کے موقع پرڈیووس میں “پاکستان میں سرمایہ کاری” کے عنوان کے تحت پاتھ فائنڈر گروپ کی جانب سے منعقدہ پاکستان پویلین لنچ میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں وزیر خزانہ نے پاکستان میں معاشی استحکام کے لیے کیے گئے اقدامات کو اجاگر کیا اور ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر روشنی ڈالی۔تقریب میں ورلڈ اکنامک فورم کے مینجنگ ڈائریکٹر، اولیور شواب بھی مقررین میں شامل تھے۔