ڈیووس۔22جنوری (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی ضیافت کے دوران بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے غیر رسمی ملاقات کی۔
وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق یہ ضیافت ورلڈ اکنامک فورم کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین پروفیسر کلاوس شواب اور ہلڈے شواب، چیئرپرسن، شواب فاؤنڈیشن برائے سوشل انٹرپرینیورشپ، کی جانب سے دی گئی۔