اسلام آباد۔21جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر تیونس کے وزیر خارجہ محمد علی نافتی کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کی۔
مختصر ملاقات میں پاکستان اور تیونس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔