ڈیووس۔22جنوری (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس کے موقع پر بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی صدر برائے صنفی مساوات انیتا زیدی سے ملاقات کی۔
ملاقات میں غذائیت، صحت، اور پولیو کے خاتمے میں تعاون کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے فاؤنڈیشن کو حکومت کی ان اہم صحت کے اقدامات کو فروغ دینے اور فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت داری کے عزم سے آگاہ کیا۔