وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرڈیووس میں قطر کے وزیر خزانہ سے ملاقات

115
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرڈیووس میں قطر کے وزیر خزانہ سے ملاقات

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پرڈیووس میں قطر کے وزیر خزانہ علی احمد الکوار سے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے اپنے قطری ہم منصب کو پاکستان کی حالیہ اقتصادی ترقی اور بہتر بین الاقوامی مالیاتی درجہ بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔

دونوں وزراء نے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی اور سرمایہ کاری کے تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔