وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک ۔آئی ایم ایف سٹاف ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت ،ملکی معاشی استحکام بارے حکومتی اقدامات کا جائزہ پیش کیا

119
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کے وفد کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

واشنگٹن۔23اکتوبر (اے پی پی):وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک ۔آئی ایم ایف سٹاف ایسوسی ایشن کے ساتھ بات چیت کی اور ملک میں جاری معاشی استحام بارے ِ اقدامات کا جائزہ پیش کیا، جوآئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی کے تحت عمل میں لائے جا رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان ترقی کے اس سفر کو جاری رکھے گا جس میں مالیاتی استحکام ، سرکاری اداروں کی گورننس اور توانائی کے شعبے میں اخراجات کم کرنا شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات معیشت کی مضبوطی اور پائیداری کے لیے اہم ہیں تاکہ عوام کی بہتری اور ترقی کی راہ ہموار کی جا سکے۔